ڈیرہ مراد جمالی، سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی پمپنگ مشینوں سے کسان کی حق تلفی ہو رہی ہے، صادق عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی پمپنگ مشین لگی ہوئی ہیں جو غیر قانونی طور پر کمانڈ ایریاکے کسانوں کی حق تلفی کر رہے ہیں جنہیں محکمہ کا مکمل آر شیواد حاصل ہے ٹیل کے زمیندار آج بھی سراپا احتجاج ہیں مگر ان کی کوئی داد رسی نہیں کی جا رہی ہے ہم ان نہتے کسانوں کی آواز بلند کرنے کے لیئے جدو جہد کرتے رہیں گے نان کمانڈ ایریا میں چاول کی پنیری کاشت کی جا رہی ہے جبکہ کمانڈ ایریا تباہی کے مناظر پیش کر رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری نا اہل آفیسران پر عائد ہو تی ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نصیر آباد کے کمانڈ ایریا کی عوام کے ساتھ ظلم و ذیادتی کی جا رہی ہے جو نا قابل برداشت عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے کرپٹ مافیہ اپنی چوری چھپانے کے لیئے سندھ حکومت پر الزام تراشی کر رہی ہے. کہ سندھ بلوچستان کو اپنے حصہ کا پانی نھی دے رہا ہے یہ عمل سمجھ سے بالا تر ہے محکمہ ایریگیشن ایک کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے جو اپنی جھولیاں بھر نے کی خاطر غریب کسانوں کا معاشی قتل عام کرنے پر تلا ہوا ہے ہم کور کمانڈر بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب کسانوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پور ے کریں اور کمانڈ ایریا کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایریگیشن کے کرپٹ عملے کے خلاف مکمل تحقیقات کر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ کریں پٹ فیڈر کینال کو تین ماہ کے لیئے ایف سی کے حوالے کیاجائے تاکہ منصفانہ پانی کی تقسیم کا عمل مکمل ہوسکے جو بھاری رقم کے عیوض جو غیر قانونی پمپس لگائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی موثر انداز میں بلا امتیار کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کو اپنے حصے کا پانی دیا جا رہا ہے مگر محکمہ ایریگیشن بلوچستان اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے جھوٹا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال کر اپنی چوری چھپا رہاہے اور سندھ حکومت پر بے جا الزام تراشی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی ٹیل کے زمیندار قرآن شریف اٹھا کر اپنے حقوق کے حصول کے لیئے سر گرد ہ ہیں مگر اس کرپٹ مافیہ کو قرآن پاک کی فضیلت نظر نہیں آ رہی ہے اور نہ ہی پیاسے زمینداروں کی مجبوریاں نظر آ رہی ہیں انہون نے کہا کہ ہم عوا م کے حقوق کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور ہر محاذ پر جدو جہد کرتے رہیں گے۔


