بھارت: لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کی سزا، تلوار سے پولیس افسر کاہاتھ کاٹ دیا گیا

بھارت کی جنوب مشرقی ریاست پنجاب میں نیہنگ سکھوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر روکنے پر ایک پولیس افسر کا ہاٹھ کاٹ دیا جب کہ مزید 2 افسران کو سخت زخمی کردیا۔نیہنگ سکھوں کا ایک مخصوص ٹولا ہوتا ہے جنہوں لڑاکو یا جنگجو بھی کہتے ہیں، ایسے ٹولے پر یہ نام سکھوں کے گرو فتح سنگھ کے بعد 17 ویں صدی میں رکھا گیا۔فتح سنگھ سکھوں کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ کے بیٹے تھے جو نوجوانی میں ہی جذباتی اور جنگجو طبیعت کےمالک تھے۔کہا جاتا ہے کہ فتح سنگھ 17ویں صدی میں مغل بادشاہوں کے خلاف اس وقت لڑنا شروع ہوئے تھے جب انہوں نے سکھوں پر مذہبی بندشیں لگانا شروع کیں اور اس وقت انہوں نے نیہنگ نامی جنگجو نوجوان کا ٹولا بنایا جو آج تک سکھوں میں موجود ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں