سعودی عرب میں کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان
ریاض,سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے باعث کرفیو میں غیر معینہ مدت تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ نے اس سے قبل 23 مارچ سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جو 21 روز کے لیے شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک نافذ کیا گیا تھا۔گدشتہ ہفتے سعودی عرب نے اپنے دارالحکومت ریاض اور دوسرے بڑے شہروں میں بھی 24 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔
Load/Hide Comments