نوازالدین صدیقی کنگنا کی پروڈکشن میں بننے والی فِلم میں کاسٹ

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے پروڈکشن ہاؤس ‘مانیکا رنیکا فِلمز ‘کے بینر تلے بننے والی فلم ‘ٹیکو ویڈز شیرو’ میں مرکزی کردار کیلئے اداکار نوازالدین صدیقی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز مانیکارنیکا فلمز کے انسٹاگرام پر اعلان کیا گیا کہ حالیہ دور کے بہترین اداکار نوازالدین صدیقی اس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ٹیکو ویڈز شیرو میں مرکزی کردار کے کیلئے مرحوم اداکار عرفان خان کو کاسٹ کیا جانا تھا۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوت کے پروڈکشن ہاؤس مانیکارنیکا فِلمز کا آغاز گزشتہ برس کیا گیا تھا جس میں اداکارہ بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فرائض انجام دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں