بلو چستان میں 123افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
کوئٹہ: بلو چستان میں 123افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 1275افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے123میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی جبکہ 913کے نتائج آنے باقی ہیں صوبے میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 28352ہوگئی جبکہ اب تک27032صحت یاب ہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 1003فعال مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2ظہسپتالوں میں داخل، 6ہائی اور 5 لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 9.64فیصد رہی جبکہ اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 317ہے۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


