تربت،آبسرکا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
تربت (نمائندہ انتخاب) آبسرسے تعلق رکھنے والا نوجوان کیچ کور میں ڈوب کر جان بحق، نعش نہ نکالی جاسکی، تلاش کیلئے کیچ کورمیں کودنے والا نوجوان بے ہوش،گزشتہ روزبارشوں سے دریائے کیچ میں پانی کا ریلا آیا تھا جس پر قریبی آبادی آبسرکے 18سالہ نوجوان مدیر احمد ولد فضل زیمی کیچ کورمیں ڈوب گیا جسے تلاش کرنے کیلئے اس کے ساتھی بھی کیچ کورمیں کود پڑے جن میں ایک نوجوان بے ہوش ہوگیا جسے ساتھیوں نے نکال لیا تاہم مدیر احمد کی لاش تلاش نہ کی جاسکے
Load/Hide Comments


