سول ہسپتال کوئٹہ میں یونیسف کی معاونت سے دودھ پلانے کاانتظام

کوئٹہ: نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ نے یونیسیف کی معاونت سے پی جی ایم آئی سول ہسپتال کوئٹہ میں دودھ پلانے کا انتظام اور بچے کے دوستانہ اسپتال کا آغاز کے عنوان وے دو روزہ ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرایا جس میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر بشیر ابڑو نے معاون کردار ادا کیا۔ورکشاپ کے دیگر شرکا میں ڈاریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر امین خان مندوخیل، سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر نائلہ احسان، چیف ایگزیکٹیو بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چالڈ ہیلتھ سروسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، یونیسیف کے عمران جتوئی، صدر پاکستان پیڈریاٹرک ایسوسی ایشن، بی ایم سی اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز شامل تھے۔ تربیتی ورکشاپ براے دودھ پلانے کا انتظام اور بچے کے دوستانہ اسپتال کا آغاز کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اور خواتین کو دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں