احساس پروگرام والوں کو لوگوں کی عزت نفس کا کوئی احساس نہیں‘ سراج الحق

لاہور,امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ احساس پروگرام والوں کو لوگوں کی عزت نفس کا کوئی احساس نہیں، امداد لینے آئے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،لوگوں کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے وہ کسی پر احسان نہیں کر رہی، حکمرانوں کو لوگوں کی عزت نفس سے کھیلنے کا کوئی حق نہیں، لاک ڈاؤن کے دوران ضروری انتظامات کرنے میں خود حکومت کی ناک ڈاؤن ہو گئی ہے، حکومت امدادی رقوم تقسیم کرنے کے انتظامات کو بہتر بنائے، لوگوں کی جانوں سے نہ کھیلے، ملتان میں دو خواتین جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئی ہیں، خواتین پر تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں جو ہماری اخلاقی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں اس کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امرائے اضلاع کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرونا بچاؤ مہم کے نیشنل فوکل پرسن اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں