پی ٹی آئی کے وزرا شر پھیلانے کی کوشش نہ کریں ، عبد القادر پٹیل

اسلام آباد,پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا شر پھیلانے کی کوشش نہ کریں لاک ڈاؤن کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش نہ کی جائے، وفاقی وزرا فیصل واوڈا اور علی زیدی کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا وزیر آعلی سندھ نے شب روز محنت کرکے صوبہ میں کورونا کو شدت پکڑنے سے روکا افسوس ناک امر یہ ہے کہ عمران خان کی نالائقی کی وجہہ سے کورونا وبا پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ غریب اور مستحق خواتین کو آج بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم مل رہی ہے عمران خان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے تعصب کی بنیاد پر احساس کفالت کا ڈرامہ رچایا ہے۔عبد القادر پٹیل نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق خواتین کو گھر بیٹھے باعزت طریقہ سے اے ٹی ایم کے ذریعے امداد فراہم کی جاتی تھی عمران خان سستی شہرت کیلئے غریب خواتین کا مجمعہ لگاکر انہیں پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں،قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کی اس نالائقی سے اگر کورونا وائرس نے شدت پکڑی تو عمران خان کی گریبان ہوگی اور عوام کا ہاتھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں