بلاول قومی یکجہتی سبوتاژ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد, معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں اور وزیراعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں، وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں