عبداللہ عبداللہ دوحہ کیلئے روانہ

کابل، (انتخاب نیوز) افغانستان حکومت کے اعلی سطحی وفد عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں طالبان وفد سے مذاکرات کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے ، عبداللہ عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ طالبان سے کامیاب مذاکرات کرے اور افغانستان کا امن بحال کرے، حامد کرزئی نے اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہمارے لیے افغانستان میں امن قائم کرنا ضروری ہے اور طالبان کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے ساتھ شریک افغانستان کے معتبرین طالبان کے ساتھ ہمارے مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے، دوحہ روانگی سے قبل کابل ائیرپورٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بات چیت سے امن قائم اور جانی نقصان کم سےکم ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں