برطانیہ،کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد کی بندش کے بعد بی بی سی ریڈیو پر اذان نشر
لندن, برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد کی بندش کے بعد بی بی سی ریڈیو پر اذان نشر کی گئی ہے۔بی بی سی ریڈیو کے مطابق برطانوی سامعین کے لیے ہر جمعے کو صبح پانچ بج کر پچاس منٹ پر چودہ مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر اذان نشر کی جائے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی)لوکل ریڈیو کی سربراہ کرس برنز کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ اذان سے آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملے گی۔دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں اب تک 9 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Load/Hide Comments