روس سے گیس پائپ لائن معاہدہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کیا، حماد اظہر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ روس سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیا ہے۔ حماد اظہر نے بتایا کہ پاکستان نے روس کو کیپیسٹی پیمنٹ کے علاوہ اور کوئی گارنٹی نہیں دی۔

پاکستان اور روس نے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے
حماد اظہر نے بتایا کہ منصوبے میں روس کا شیئر 74 فیصد اور پاکستان کا 26 فیصد ہو گا۔وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک 56 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں