سرفراز بگٹی سے ملاقات، بلوچ بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں، محسن نقوی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، علاوہ ازیں اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے، بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کیلئے حاضر ہیں۔وزیراعلی صوبے میں امن عامہ کے لیے تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں، بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں