خضدار سے درجنوں ایرانی تیل بردار گاڑیاں زیر تحویل، مالکان کا احتجاج، قومی شاہراہ بند

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار ضلع سے باہر ایرانی تیل لے جانے والے گاڑیوں کی پکڑدھکڑ شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اور کسٹم کی مشترکہ کاروائی درجنوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے حکم پر ضلع کے حدود سے باہر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی عائدکردی گئی اور تمام چیک پوسٹوں کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی تیل لے جانے والے زامیاد، ویگن، کوچ ، بسیں اورکار گاڑی سمیت ہر قسم کی گاڑیوں کو روک کر انکو پکڑیں اور انکے خلاف سخت کاروائی کرکے انکو کسٹم کے حوالے کئے جائیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی اس اقدام کو خوب سراہا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق دوسری جانب ایرانی تیل باہر اسمگلنگ کرنے والے پکڑی گئی ، مالکان نے زیروپوائنٹ خضدار کے مقام سے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردیا ہے اور دھرنا دے دیا، عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ پابندی کے باوجود ضلع سے باہر لے جانے والے گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تیل ضبط کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گاڑی مالکان ایسی حرکت کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں