بلوچستان میں آئل کمپنیوں نے پیٹرولہ اور ڈیزل کی سپلائی بند کرکے بلیک میں فروخت شروع کر دی
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد آئل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرکے بلوچستان میں بلیک میں فروخت شروع کردیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر عام سے 10سے15روپے اضافی لیا جارہا ہے جس کا صو با ئی حکومت فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر کے ان کی پیٹرول وڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کریں مسلم لیگ(ن)اس پر خاموش نہیں رہے گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صرف پاکستا ن اسٹیٹ آئل کمپنی کے علاوہ باقی تمام کمپنیوں نے پیٹرول و ڈیزل کی سپلائی بند کرکے بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پیٹرول و ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی جہاں جہاں پیٹرول و ڈیزل ملتا ہے وہاں عوام سے فی لیٹر 10سے15روپے اضافی وصول کئے جا رہے ہیں بلوچستان حکومت ان کمپنیوں کے خلاف فوری پر کارروائی کرے اور ان کمپنیوں کو خبردار کریں کہ وہ بلوچستان کے عوام پر سرمایہ کاری نہ کرے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پہلے ہی غربت اور بے روزگاری سے دوچار ہے اگر صوبائی حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔


