غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث محکمہ فشریز کے دو افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم جاری
گوادر:غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث محکمہ فشریز کے دوافسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم جاری،ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی کی قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات اور پسنی کے ماہی گیروں کا چیف سیکریٹری بلوچستان کے سامنے دردمندانہ اپیل کے بعد کاروائی کی گئی تفصیلات چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے دورہ پسنی کے بعد محکمہ فشریز بلوچستان میں کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا غیرقانونی ٹرالنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی پاداش میں محکمہ فشریز حب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نورالدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی گوادر محمد خالد کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی کی قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے غیرقانونی ٹرالنگ سمیت پسنی فش ہاربر اتھارٹی غیرفحالی کے حوالے شکایت کے بعد وزیراعظم کی ہدایات پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے روان ماہ پسنی کا دورہ کرکے ماہی گیروں سے ایک کھلی کچہری میں ان کے مسائل معلوم کیے اِس موقع پر ماہی گیروں نے اپنے استحصال اور سمندر کنارے غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف چیف سیکریٹری کے سامنے شکایت کے انبار لگا دیے چیف سیکریٹری بلوچستان نے ماہی گیروں کو بھتہ خوری میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حب اور گوادر کے فشریز افسران کے خلاف کاروائی اور ایف آئی آر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ماہی گیروں کو اور انٹی کرپشن بلوچستان کو بھی اِن کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔


