ماشکیل، قیامت خیز گرمی میں بجلی غائب، عوام کو سخت عذاب کا سامنا
ماشکیل:سرحدی تحصیل ماشکیل میں جولائی کے شدید ترین گرمی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری علاقے کے اکثر ایریاز میں ٹرانسفارمرز جلنے اور طوفانی ہواں کی باعث کھمبے گرنے سے بجلی نہیں ہے قیامت خیز گرمی میں اہل علاقہ کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ریگستانی علاقے میں گرمی کی شدت کبھی اڑتالیس اور کبھی پچاس سینٹی گریڈ تک جا پہنچتی ہے علاقے کے علما کرام سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ ادارے اور اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور سرحدی تحصیل میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


