گوادر میں کورونا مثبت شرح 21 فیصد ہو گئی
گوادر:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے، گزشتہ روز گوادر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 21 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اوسط شرح تقریباً 29 فیصد رہی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 489 کے نتائج مثبت آئے۔انتظامیہ کے مطابق گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔گوادر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز نظر انداز کئے جانے لگے
Load/Hide Comments


