پاکستان: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد94 ہو گئی،متاثرین 5415 اپریل 13, 2020اپریل 13, 2020 0 تبصرے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتا جارہا ہے، ملک بھر میں مجموعی طور پر 94افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 5ہزار415ہو گئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں نئے 374کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 7مریض کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ریکارڈ ہوئے ہیں جن کی تعداد 2ہزار 594ہے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہے جہاں پر کیسز کی تعداد 1ہزار 411ہے۔ سیاسی ماہرین کو تشویش لاحق ہے کہ اگر کورونا کو سنجیدگی نہیں لیا گیا تو آنے والے دنوں میں یہ وائرس بڑے پیمانے تک تباہی پھیلا سکتا ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)