حب شہر میں ہلکی پلکی بارش کا سلسلہ جاری، سیوریج لائن متاثر، گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

حب(نمائندہ انتخاب)حب شہر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے بعد ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن متاثر جبکہ گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث تعفن پھیلنے لگا دوسری جانب گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے صفائی ستھرائی کاکام رک جانے کے سبب کیچڑ اور گندگی کے باعث شہریوں کو پریشانی ومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عیدالضحی کو باقی 1دن رہ گیا جانوروں کو ذبح کرنے کے شہر کی گندگی میں مزید اضافہ ہوگا اس حوالے سے حب کے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حب شہر میں گزشتہ تین دنوں سے جاری مون سون بارشوں کے بعد ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ تسلسل سے جار ی ہے بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں عدالت روڈ،جنگلات کالونی،محمود آباد،لاسی روڈ،زہری اسڑیٹ،پاٹھڑہ عبداللہ محلہ،بالاچ محلہ،جام کالونی،برفت اسٹریٹ،بروہی نگر،مگسی کالونی،اکرم کالونی،چیزل آباد،پرنس اسٹریٹ،گلشن امیر آباد سمیت دیگر علاقوں کے گلی محلوں کی سیوریج لائن سسٹم بری طرح متاثر ہو گیا ہے ایک جانب سیوریج کا گندہ پانی ابل رہے رہیں تو دوسری جانب بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سیوریج اور بارش کا پانی مکس ہو کر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں گٹر اور بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب ایک طرف مذکورہ علاقوں میں تعفن پھیلا ہو اہے تو دوسر ی جانب گندگی اور کیچڑ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ مکینوں کو کافی پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بعض ایسے علاقے ہیں انکی گزر گاہیں چلنے کے قابل تک نہیں ہیں اورنمازیوں کو مساجد میں جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ ایک دن بعد عیدالضحی ہے جس میں امت مسلمہ سنت ابراہیم ادا کرنے کیلئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں لیکن حب میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابھی سے گھمبیر ہے توجانوروں کی قربانی کے بعد انکی آلائش کو ٹھکانے کیلئے جگہ ہی کم پڑ جائے جس کی وجہ سے گندگی میں اضافہ ہو گا انھوں نے متعلقہ ادارے کے حکام سے حب کے شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے فوری نوٹس لیکر انکی صفائی کرائی جائے تاکہ عید الضحی کے دنوں شہری پریشانی سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں