کورونا وائرس: مکران میں قیدیوں کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے کا حکم

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں حالیہ اضافے کے پیش نظر جہاں سماجی فاصلہ وقت کی ضرورت بن گیا ہے وہاں جوڈیشل افسران ملازمین،وکلاء اور عام عوام کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچاؤ کا ادراک کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سنٹرل /ڈسٹرکٹ پریزن تربت،گوادر، پنجگور کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ قیدیوں کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کیا جائے اسی طرح پریزائیڈنگ افسران کو صرف ان کسیز کے ٹرائلز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں قیدیوں کو حاضری پیشی سے استثنی دیا جاسکتا ہے اور جن کیسزمیں قیدیوں کی پیشی/ حاضری ضروری ہے تو ان کیسز کو فی الفور و تا حکم ثانی زیرالتوا رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں