عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحیٰ گھروں میں منائیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر اس مرتبہ عیدالاضحیٰ سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے. اس ضمن میں عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر اس مرتبہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بھی عید الاضحٰی کے موقع پر عید مبارکبادی کے حوالے سے کوئی اہتمام نہیں ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر سید ظہور احمد آغا نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر کی پاسداری کے حوالے سے عوامی سطح پر معمولی غفلت، ذرہ بھر بیاحتیاطی یا غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ عوام بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں. انہوں نے کہا کہ ہمیں باجماعت نمازوں بالخصوص عیدالاضحیٰ کی نماز سمیت ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات کے دوران بھی کروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں