بینک کافراڈ‘ایکسائز ملازم کو تنخواہ سے محروم کردیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) حبیب بینک بھی فراڈ کرنے لگا ایکسائز ملازم کو تنخوا سے محروم کر دیا ایکسائز ملازم آدم خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ایٹی ایم کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جو انہوں نے رینں یو کروادیا اور5جولائی کو مجھے نیا کارڈ ملا جس کو میں نے 8جولائی کو ایکٹیو کردیا اور جولائی کی تنخوا نکال دی اس کے بعد مجھے 18جولائی کو بینک نمبر سے کال آجاتی ہے اور ایٹی ایم بلاک ہونے کا کہہ کر معلومات پہلے کی طرح لی جاتی ہے جو میں پہلے کی طرح فراہم کردیتاہوں حیرت انگیز طور پر بینک مجھے میسجز ڈیلیٹ کر نے کا کہتاہے،عید کے لیے ماہ اگست کی تنخوا حکومت کی جانب سے15جولائی کو قبل از وقت دینے کے فیصلے کے بعد جب میں تنخوا اے ٹی ایم سے نکالنے جاتا ہوں تو اکاؤنٹ میں بیلنس نہیں ہوتا تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید ہماری تنخوا نہیں آئی ہوگی جب میں ڈیپارٹمنٹ کے دوستوں سے معلوم کرتا ہوں تو وہ تنخوا آنے کی تصدیق کرتے ہیں تو میں بینک معلوم کرنا جاتا ہوں تو وہاں مجھ پر انکشاف کیا جاتاہے کہ آپ تنخوا 3ٹرانزکشن میں نکال چکے ہیں جب میں تردید کرتا ہوں اور ایٹی ایم کے بارے میں بینک کو آگاہ کرتا ہوں تو وہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ مجھے بینک کے نمبر 111,111,425سے کال آئی ہوتی ہے بینک والے معلوم کرنے کے کہہ کر جانے کا کہتے ہیں حالانکہ میرے پاس بطور ثبوت میسج بھی پڑاہے اس لیے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر بینک کے خلاف کارروائی کرکے میری داد رسی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں