مشیر افغان سلامتی امور سے ملاقات محض ملاقات تھی، ترجمان نواز شریف

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نا سمجھا جائے۔

محمد زبیر نے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی مشیر افغان سلامتی امور حمد اللہ محب سے ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپ ریاست کی پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نا سمجھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں