اسلام آباد،تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئیں
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس (او پی ڈیز) دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کیلئے 9 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر تاحکم ثانی معطل سمجھا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں 24 مارچ سے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند تھیں جنہیں کھولنے کیلئے 9 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم تین روز بعد ہی اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اوی پی ڈیز سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی مخالفت پر ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments