حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گذشتہ روز موٹر سائیکل سے گر کر پانی کے ٹینکی کی زد میں آکر خاتون کی ہلاکت کے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جان کے نقصان کو ناقابل تلافی قرار دیا اور کہا کہ حادثات و اتفاقی واقعات شہر اور شہر کی سڑکوں پر رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں کسی کے ارادے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا پارٹی، ہزارہ قوم اور پانی کی ٹینکی والے اس واقعہ پر متاثرہ خاندان کے غم میں پوری طرح شریک ہے بیان میں کہا گیا کہ حادثہ کے بعد مجتمع ہجوم کا رد عمل انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک رہا ہجوم نے واقعہ کی جگہ پر از خود عدالت لگاکر فیصلہ کیا اور ایک غریب گھرانے کے واحد آسرہ پانی کی ٹینکی کو پولیس اور ایف سی کی موجودگی میں نظر آتش کر ڈالا اس دوران پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی انھوں نے ہجوم کو کسی طرح قابو کرنے کی کوشش نہیں کی بیان میں کہا گیا کہ حادثہ موٹر سائیکل کی غلطی یا پانی کی ٹینکی کے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا اس کی غیر جانبدارانہ اور ایمانداری کے ساتھ تفتیش ہونا چاہئے ساتھ ہی پولیس کی غفلت اور کوتاہی کاتعین بھی ہونا چاہئے کہ پولیس وہاں پر خاموش تماشائی کا کردار کیوں ادا کرتی رہی ہے بیان میں متاثرہ خاندان سے خاتون کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پانی کی ٹینکی کو نظر آتش کرنے والے افراد کی گرفتاری، واقعہ کی مکمل و غیرجانبدارانہ تحقیق اور پولیس کی غفلت کی انکوائری اور زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں