دالبندین، بجلی کی بندش کیخلاف احتجاجاً آر سی ڈی شاہراہ بلاک
دالبندین:دالبندین کے علاقے کلی رسول بخش سمالانی کے مکینوں نے کئی روز سے بجلی کی سپلائی معطل رہنے کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ بلاک کرکے مقامی صوبائی وزیر کے رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین نے ٹائر جلاکر ٹریفک کی روانی روک دی. مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز قبل ٹرانسفارمر جلنے سے ان کا علاقہ بجلی سے محروم ہے جس کی وجہ سے مکین شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں. بعد ازاں پولیس اور کیسکو حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
Load/Hide Comments


