کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے،،ڈاکٹر عارف علوی

پشاو:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے،اب تک 51 ممالک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ صدر مملکت نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صفائی اور ماسک کا ضروری استعمال کریں۔ جمعہ کوپشاور میں گیسٹرولوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں امراض سے بچاؤپر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹر ز اور طبی ماہرین فعال کردار ادا کریں۔ صحت کے شعبے میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ ایک تشویشناک صورتحال ہے اور اب تک 51 ممالک کرونا وائرس کاشکار ہو چکے ہیں۔ ہمیں امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔ عوام صحت و صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ ہاتھ دھونے کیلئے صابن کا استعمال یقینی بنائیں، صحت و صفائی یقینی بنانے سے امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور مرض کی علامات سامنے آنے پر ضروری اقدامات کئے جائیں جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک کا استعمال بھی بڑھایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply