جام کمال نے رواں سال گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی 10لیگ کرانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رواں سال گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت کے سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کی خواہش پر ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد ٹی10 لیگ کا میلہ سجایا جائے گا جس میں ہمسائے ممالک کے پلیئرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ سے بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹی10 لیگ کے میچز گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں نومبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرکے چیلنج دیا تھا کہ اس سے خوبصورت گرانڈ اگر کہیں ہے تو ہمیں دکھائیں۔گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد رواں سال فروری میں کرایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں