عوامی نیشنل پارٹی ایک جماعت نہیں تحریک کا نام ہے، مابت کاکا

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اے این پی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک کانام ہے انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ جہد عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں آج سوسال پورراکرہاہے جو پشتونوں کی وحدت وسائل پراختیار زبان وکلچر کی ترقی وفروغ علم وہنر کا حصول سماجی انصاف امن کاقیام قومی نابرابری کاخاتمہ انتہاپسندی ودہشت گردی کیخاتمے کیلئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے زریعے میدان عمل میں موجودہیان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی سنئیرنائب صدر شان عالم کاکڑضلع پشین صدرعبدالباری کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی نائب صدر ثنااللہ کاکڑ اور فرید خان نے باچاخان مرکز کوئٹہ میں اے این پی کی 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے زریعے گزشتہ 35 سالوں میں بہت سیحل طلب دیرینہ قومی اجتماعی مسائل کاحل ممکن بنایاجن میں ملک کے اندرپشتونوں کی قومی شناخت "پشتون خوا” فاٹا کی پشتون خوامیں انضمام کالاباغ ڈیم کی منسوخی پشتون خوامیں علمی درسگاہوں کا جال ملک میں رجعت پسندی دہشت گردی انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات این ایف سی ایوارڈصوبائی خودمختاری قابل ذکراقدامات ہے مقررین نے کہا کہ پشتون خوا کی مانند یہاں صوبے میں بھی عوامی نیشنل پارٹی ایک سیال قوت کے طور پر ابھری ہے اورپارلیمان میں پشتونوں کی نمائندہ قومی جماعت کی حثیت سے یہاں کے حقیقی ایشوزکو نہ صرف اجاگر کئے بلکہ کئی اہم اقدامات بھی سر کر لئے جن میں ژوب ڈویژن اورچمن ضلع کاقیام سرفہرست ہے مقررین نے کہا کہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے نام نہادمذہبی جماعتوں ودیگر کو اے این پی فوبیاہوگیا ہے آج سوشل میڈیا کی وجہ سے فرسودہ روایتی حربوں سے نئی نسل کو ورغلایا نہیں جاسکتاان قوتوں کی دوغلی پالیسی اب پشتونوں پر عیاں ہوچکا مقررین نے کہا کہ ہم نفرت تشددسے نفرت کرتے ہیں اوردرپیش مسئلوں کوجنگ کے بجائے مذاکرات کے زریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں فکرباچاخان کی سو سالہ سفر ہو یاپھر اے این پی کی 35 سالہ جہد ہویہ ہم اور آپ تک ایک فعال منظم تنظیم کیزریعے پہنچا ہے لہذا پارٹی کارکنان اورذمہ داران پارٹی کاز کو آگے بڑھاتے ہوئے تنظیم کووسعت دیتے ہوئے اولس سے قریبی رابطے کواولیت دیں مقررین نیشرکا کو 35ویں یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں