تربت، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ریلی، عوام کی بڑی تعداد شریک
تربت:بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ٹرنسفارمر کی بندش سے عوام کاصبرکاپیمانہ لبریزکیسکوکے ستائے ہزاروں عوام کا شدید احتجاج ریلی نکال کر کمشنر اور ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا بلوچستان کیشہر تربت میں کیسکوکی جانب سے دن اور رات کو 16 تا 18گھنٹے بجلی کی بندش اور یوسی آبسرکے مختلف محلوں کیٹرانسفارمر کے لنک اتارکر بند کرنے کیخلاف اہلیان آبسر کی جانب سے آج بروز بدھ کو فٹبال چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل تھے ہزاروں افراد نے کمشنری روڈ سے تندوتیز اورفلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کمشنر مکران کیدفتر کے سامنے پہنچے مظاہرہ اور نعرے بازی کی گئی کمشنرکی عدم موجودگی پر اور ڈپٹی کمشنرکیچ کیدفاتر کے سامنے آکر مظاہرہ کیاگیا "بجلی دو بجلی دو ورنہ کرسی چھوڑ دو” کے نعرے لگائے احتجاج کے دوران ڈی سی آفس کے سامنے ایس ای کیسکو مکران کی گاڑی کو کچھ مشتعل لوگوں نے توڑ دی شیشے ہینڈی کیٹر توڑ کر اور گاڑی کیاندر توڑ پھوڑ کی اس موقع پر مظاہرین نیگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تربت سمیت مکران میں خودساختہ بجلی بحران پیدا کیاگیاہے دوسری جانب تربت کیعلاقے آبسر کیسکوواپڈا کی جانب سے غیرقانونی کنکشن کا بہانہ کرکے ٹرانسفارمر کا لنک اتارکر بجلی بند کردی جاتی ہے لاک ڈان کی وجہ سے ہم عوام گھروں میں محصور ہیں مگر بجلی نہیں ہے دو تین غیرقانونی کنکشن کو کاٹنے کے بجائے ٹرانسفارمر بند کرنا زیادتی ہے کیچ کی شدید گرمی میں گھروں میں بیٹھ نہیں سکتے معصوم بچے گھروں میں پسینے سے شرابور اور ٹھنڈے پانی اپنی جگہ صاف پانی کافقدان ہے دوسرمسئلہ بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے صرف رات کو بجلی دی جارہی ہے تب جب لوگ سوجاتے ہیں رات 1بجے بجلی آتی ہے گھریلو استعمال کیلئے پانی بھی نہیں لے سکتے اسلئے ہم عوام کاصبرکاپیمانہ لبریز ہوگیاہے اپنے بچوں کو گرمی میں تڑپتا دیکھ کر تنگ آکر ہم عوام سخت مشتعل ہوگئے ہیں.ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرکے سمجھایاکہ پرامن احتجاج آپکاحق ہے لیکن قانون کااحترام کریں کیسکوحکام سے پہلے بھی باز پرس کیاہے اب دوبارہ بلاکرآپ لوگوں کا مسئلہ حل کردیاجائیگا پھرعوام پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


