ٍٍڈیرہ اللہ یار، پینے کے پانی کی شدید قلت، شہری سراپا احتجاج
حمید آباد:ڈیرہ اللہ یار میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے خالی گھڑے سر پررکھ کر محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف مظاہرہ کیاگیا ڈیرہ اللہ یار میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مختلف شہری سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گء اور محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے اپنے سروں پر خالی گھڑے اٹھارکھے تھے ریلی شہر کے مختلف سڑکوں پر گزرتی ہوء محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ میں تبدیل ہوگء اس موقع پر مظاہرین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نااہل نمائندوں کی وجہ سے آج ڈیرہ اللہ یار شہر کربلا کامنظر پیش کررہاہے شہر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگء ہے ہم مزدور ہیں دن کو محنت کرتے ہیں اور رات کو ایک بوند پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ایکسین کو ہٹاکر شہر میں پانی کی قلت دور کی جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا احتجاجی دھرنا کیمپ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی منظور احمد کھوسہ پٹ فیڈر بچا تحریک کے رہنما میر نصیب اللہ کھوسہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر پی ایچ ای کے ڈسٹرکٹ آفیسر ذاکر حسین جمالی نے مظایرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا کو ختم کر دیا۔


