تربت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل چکا ہے، چھٹے دن بھی لاک ڈاؤن برقرار
تربت:تربت میں کروناوائرس تیزی سے پھیل چکاہے چھٹے دن بھی دن بھر لاک ڈان برقرار رہاکمشنرمکران کا لاک ڈان اور ویکسینیشن کے مرکزی سینٹرکا دورہ کیا بلوچستان کے شہر تربت سے ہمارے نمائندے ماجدصمد کے رپورٹ کررہے ہیں کہ کمشنرمکران ڈوین شاہ عرفان احمد غرشین نے کرونا وائرس کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کرونا ویکسینیشن سینٹر اور کروناوائرس وراڈ کا دورہ کرکے انتظامات ومعاملات کا جائزہ لیا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یوسف بلوچ نے سول اسپتال کا دورہ کرایا اور تفصیل سے بریفنگ دی ہسپتال دورے کے موقع پر کرونا وارڈ کے اسٹاف سے مسئلہ مسائل پوچھے اور کرونا وائرس کے اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرکے کہا کہ کروناوائرس کی بیماری کے دور میں دن رات آپ لوگ محنت کررہے ہیں کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کی دیکھ بال اور ویکسینیشن کرارہے ہیں، اس عالمی وبا کے دور میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور میڈیانمائندے فرنٹ لائن خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ سب داد کے مستحق ہیں بلوچستان حکومت بلخصوص وزیراعلی جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کراکے ضروری مسائل ہوئے ہیں مزید بہتری لائیں گے انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ میں آکسیجن کیمزید سلینڈر پہنچے ہیں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے ہسپتال میں مریضوں کو داخل کرانے کی کافی گنجائش ہے اور آئیسولیشن وارڈ میں مزید بیڈ لگواکر گنجائش بڑھادیاہے صرف ضلع کیچ میں 28ویکسینیشن سینٹرقائم کروائے ہیں لوگ خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو ویکسین لگوائیں سول ہسپتال کے دورے کے بعد کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے تربت بازار میں دورہ کرکے لاک ڈان کا جائزہ لیا۔


