لوگوں کی امیدیں آج بھی سردار اختر مینگل سے وابستہ ہیں، آغا حسن بلوچ
چاغی :وسائل سے مالامال امیر ترین خطہ بلوچستان کے لوگ آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلوچستان کے قومی جماعت بی این پی کے خلاف سوشل میڈیا وار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کسی بھی قسم کے دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اصولوں پر قائم رہیں گے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے دالبندین میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا قدرت نے بلوچستان کو معدنی دولت سے مالامال کیا ہے مگر افسوس کہ طاقتور قوتوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کا استحصال کرکے وسائل لوٹیں ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی قومی جماعت کی حیثیت سے ہمیشہ ہر ناانصافی اور ظلم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کر رہی ہے اسی لیے نادیدہ قوتوں اور بلوچستان کے ترقی مخالف قوتوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے اور روز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنے آقاں کو خوش کر رہے ہیں مختلف ادوار میں نت نئے طریقوں سے پارٹی کو کمزور اور زیر کرنے کیلئے پارٹی مخالفین پروپیگنڈا کرتے چلے آ رہے ہیں تاکہ قومی جماعت کو بلوچستان کے لوگوں سے دور رکھ کر لوگوں کی ہمدردیاں کم کرسکیں مگر بلوچستان کے لوگ اس دور میں اپنے دوست اور دشمن میں تمیز کرسکتے ہیں اور لوگوں کی امیدیں آج بھی سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کی قیادت سے ہی وابستہ ہیں انہوں نے کہا پارٹی کارکنان پارٹی کے سرمایہ ہیں اور موجودہ ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزنگ کمیٹی جس طریقے سے ضلع میں یونٹ سازی مہم چلا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے اور پارٹی کارکنان آرگنائزنگ کمیٹی کے دوستوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے پارٹی پروگرام کو آگے لیجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اس موقع بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی بزرگ رہنما میر عبدالرحمن نوتیزی بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی کامران کشانی حاصل خان کشانی و دیگر موجود تھے۔


