بلوچستان اور بلوچ مسئلے پر سنجیدہ مذاکرات کی بے حد ضرورت ہے، ڈاکٹر غفور بلوچ

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلوچستان اوربلوچ مسئلہ پر سنجیدہ مذاکرات کی بے حد ضرورت ہے، مذاکرات کے بغیر سارے مسئلے پردے میں رہتے ہیں جس سے شک وشبہات زیادہ ہوتے ہیں، بلوچستان کا دعویٰ ہے کہ ہمارے نمائندگان کے فیصلے کو ردکرتے ہوئے حکمران اشرافیہ نے بلوچستان کی خودمختاری ختم کردی ہے جبکہ حکمران اشرافیہ کا دعوی ہے کہ بلوچستان کے لوگ رضاکارانہ طورپر پاکستان میں شامل ہوئے ہیں بلوچستان کے خان قلات میر احمدیارخان اور قائداعظم محمد علی جناح کے مابین الحاق کے مسئلہ پر جو بھی معاہدہ ہواتھا، حکمران اشرافیہ بغیرکسی بہانے کے شائع کروائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوجائے، پاکستان ایک حقیقت بن چکی ہے اوربلوچستان اب اس ریاست کاایک صوبہ اوربلوچستان کے عوام پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اس میں قطعاً دورائے نہیں،اگر قائداعظم محمد علی جناح اور خان قلات کے مابین معاہدہ کاکہیں خلاف ورزی ہوئی ہے توبات چیت کے ذریعے اس کو ٹھیک کیاجاسکتاہے حتیٰ کہ ایک نیا عمرانی معاہدہ بھی تشکیل دی جاسکتی ہے،74سالہ مسئلے کولٹکانا دانشمندی نہیں، بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں، قبائلی عمائدین،عسکریت پسند افراد اورپارٹیوں کواعتمادمیں لیکر بلوچستان کے مسئلے کا ایک خوبصورت پائیدار حل نکل سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں