لورالائی، ویگن اور کوچ میں تصادم، دو افراد جاں بحق،4زخمی

لورالائی:ڈیرہ روڈ نزد شیرجان کھڈی کے مقام پر ویگن اور ڈائیو کے درمیان ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں 2 افرادجاں بحق 4 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور سے لورالائی آنے والی ڈائیوکوچ اور لورالائی سے ڈیرہ جانے والی ویگن کے درمیان ایکسڈنٹ ہوا ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں دو افراد جان بحق اور چارزخمی ہوگئے جنکی تفصیل درج زیل ہے سردار محمد ولدمحمدسلیم قوم کبزئی سکنہ ژوب، متین ولد جان الدین سکنہ مرغہ کبزئی ژوب موقع پر جاں بحق جبکہ کلیم اللہ ولد عبدالغفور قوم کبزئی ساکن کلی چپلی لورالائی،نور ولد شیرخان کبزئی ساکن ژوب، محمد زبیر احمد ولد محمد اشرف قوم گجر سکنہ گجرانوالہ شامل ہیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو لورالائی ہسپتال لایا گیا نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا مذید کاروائی لورالائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں