کوئٹہ، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا،یوٹیلیٹی کارپوریشن نے آٹا، چینی، گھر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، جاری کر دہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق 20کلو کا آٹے کا تھیلا 150روپے،چینی کی قیمت میں فی کلو 17روپے اور گھی کی قیمت میں فی کلو 90روپے اضافہ کیا گیا ہے اب نئی قیمتوں کے مطابق 20کلو کا آٹے کا تھیلا 900روپے کی بجائے 950کا ملے گا، دس کلو آٹے کا تھیلا 400کی بجائے 450کا، چینی اب 85کی بجائے 110روپے فی کلو ملے گی اس مہنگائی کی اثر دوسری ضروری اشیا پر بھی پڑا ہے جیسا کہ اب آلو 3روپے فی کلو مہنگے ہونے کے بعد 56روپے، ٹماٹر کی قیمت 7روپے بڑھ کر 55روپے، دہی 200روپے فی کلو، برائلر مرغی 242سے بڑھ کر 320روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اب اسی دام میں یہ تمام چیزیں میسر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں