عوام کے مسائل بروقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نعیم بازئی
کوئٹہ:.صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ہم اپنے عوام کے خدمتگار ہیں ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا ذمہ داری ہے ٹیکس دینے والے عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں محکمہ کے ملازمین دست وبازو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ،ڈی جی محبوب دشتی کے ہمراہ اچانک ایکسائز آفس سریاب روڈ اور ڈی جی آفس کا دورہ کیا اس موقع پر اے این پی کے ضلعی صدر جمال رشتیاء،ملک زادہ اجمل خان بازئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی بہترین کا رکردگی کا دار ومدار اہلکاروں کی محنت پر منحصر ہے ملازمین محکمہ کے دست وبازو ہیں ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ اہداف سے زیادہ ٹیکس جمع کریں جس میں سب کی نیک نامی ہے انہوں نے کہا محکمہ عوام کو سہولتیں فراہم کررہاہے ہم اپنے عوام کے خدمت گار ہیں ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ عوام حکومت کو مختلف شعبوں کے حوالے سے ٹیکس ادا کرتی ہے اس لئے عوام کا کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ملازمین کی غیر حاضری اور کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی آئندہ اہلکار اپنی وردی اوربیج لگاکر دفتر میں آیا کریں جہاں تک دفتر میں بجلی پانی فرنیچر صفائی کا مسئلہ ہے ایک ہفتے کے اندر اس کا انتظام کیا جائے دفتر میں سیکورٹی کے حوالے سے نصب کیمرون کو آپریشنل اور ان کی مانیٹرنگ پر کھری نظر رکھی جائے اس سے قبل ڈی جی محبوب دشتی نے محکمہ کی کارکردگی اور مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی کہ موٹرسائیکلوں کی آن لائن کے تحت پچھتر ہزار موٹر سائیکلوں بارہ ہزار سات سو رکشوں کی رجسٹرین کی گئی ہے اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں میں 67کلو گرام منشیات 34شراب کی بوتلیں پکڑی ہیں منشیات کو اے این ایف کے ساتھ ملک کر نذر آتش کیا جاتا ہے پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے تحت محکمہ ایکسائز نے اپنے اہداف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا محکمہ کو سٹاف گاڑیوں اسلحہ موٹرسائیکلوں کی کمی کا سامنا ہے۔


