قلات، پولیس کی مختلف کارروائیاں، تین افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

قلات:قلات پولیس کی مختلف کاروائیاں، تین افرادگرفتار، اسلحہ و کارتوس برآمد، تفصیلات کیمطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی، ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی، پی ایس حاجی نسیم شاہوانی و دیگر آفیسران کے ہمراہ اپنے آفس میں سنیپ چیکنگ کارروائیوں کے دوران برآمد کئے گئے اسلحہ و کارتوس میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ انسپیکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ محمد طاہر رائے ہلال شجاعت و ڈی آئی جی قلات رینج جاوید احمد اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر من ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے نگرانی میں ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی، ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی و دیگر پولیس ٹیموں نے قلات کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے دوران سنیپ چیکنگ گاڑیوں، موٹر سائیکلز کی تلاشی لی۔ اس موقع پر چیکنگ کے دوران شخص معز احمد ولد علی احمد قوم لانگو سکنہ غمگزار قلات کے قبضہ سے ایک عدد 22بور پسٹل بمعہ میگزین و زندہ راونڈز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر48/2021بجرم 13Eرجسٹر کرلیا جبکہ ملزم میر احمد ولد نور احمد قوم محمد حسنی سکنہ GPOکالونی کوئٹہ سے ایک عدد ضرب ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین و زندہ راونڈز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر49/2021بجرم 13Eآرمز آرڈیننس درج رجسٹر کرلیا۔ دوران چیکنگ ملزم محمد اسحاق ولد مولا بخش قوم سمالانی سکنہ گیاوان قلات ایک عدد ضرب 9MMپسٹل بمعہ میگزین و زندہ راونڈز کارتوس برآمد کرکیا ایک شخص کے خلاف 50/2021بجرم زیر دفعہ 13۔Eآرمز آرڈیننس درج رجسٹر کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر و چوری، ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا عمل جاری ہے اس میں عوامی تعاون بھی ہمارے ساتھ ہے۔ قلات پر امن شہر ہے اور اس امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید بھی کارروائی جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں