کابل ہوائی اڈے کی حفاظت میں پاکستان کا کرداربھی ہوسکتاہے،ترکی
اکابل:افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل کے ہوائی اڈے کو سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بظاہر یہ انقرہ اور واشنگٹن کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ایک کوشش دکھائی دیتی ہے۔افغانستان میں حامد کرزئی ایئر پورٹ سفارتی عملوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے آمد و رفت کا اہم ذریعہ ہے اور اگر وہ طالبان کے ہاتھ لگ گیا، تو افغانستان باقی دنیا سے کٹ سکتا ہے۔ ترکی نے عندیہ دیا کہ ہوائی اڈے کی حفاظت کے اس مشن میں ہنگری اور پاکستان کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔ گو کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کردار کیا ہو گا۔ فی الحال امریکا کا اس پیشکش پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔
Load/Hide Comments


