میونسپل کارپوریشن کاعملہ وی آئی پی علاقوں تک محددود ہوگیا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن تیز رفتار سروس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں پچھلے عید قربان کے جانوروں کے آلائشیں ابھی تک پڑی ہیں شدید بدبو کے سبب مختلف علاقوں میں تعفن پھیلاہوا ہے جب اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو کئی مرتبہ درخواستیں دی ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہورہاہے کلی بڑیچ آباد عبدالمنان ترین کے گھر کے سامنے پچھلے عیدقربان سے ایک ہفتہ قبل کچرہ اٹھایاگیا تھا اب دوسرے عید قربان کو گزرے ہوئے ہفتہ ہوگیا لیکن میونسپل کارپوریشن کاعملہ وی آئی پی علاقوں تک محدود ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں کا ہی صورتحال ہے نالیاں بند میونسپل کارپویشن کا عملہ صفائی کیلئے نہیں آتا حالانکہ اس سے قبل کوئٹہ شہر مختلف زونز میں تقسیم کرناتھا کہ تمام علاقوں مرحلہ وار کچرا اٹھایاجاسکے لیکن موجودہ ایڈمنسٹریٹر اور بدعنوان عملہ کی صفائی صرف وی آئی پی علاقوں تک محدود ہے حالانکہ اس کے ہرسال فنڈز منظورہوتا ہے۔


