گوادر،نیشنل پارٹی کے زیراہتمام شادی کور ڈیم پائپ لائن کی بروقت تکمیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

گوادر:گوادر میں پانی بحران اور شادی کور ڈیم پائپ لائن کی بروقت عدم تکمیل کیخلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا،احتجاجی دھرنا سے ضلعی صدر فیض نگوری، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آدم قادر بخش،تحصیل صدر ناگمان عبدل،بی ایس او کے رہنماء حصیب وحید،اسماعیل شیخ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اربوں روپے ملے ہیں،لیکن آج بھی گوادر کے عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،شادی کور ڈیم کا منصوبہ گزشتہ تین سال سے التواء کا شکار ہے،شادی کور پائپ لائن کی عدم تکمیل سے گوادر پشکان،گنز،جیونی اور گردنواح میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،اربوں روپے کی فنڈز کی موجودگی کے باوجود پروجیکٹ پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچائے گئے ہیں،کرپشن اقرباء نے ادارے تباہ کئیے ہیں،گوادر پورٹ اور پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے نام پر اربوں ڈالرز گوادر میں خرچ کئیے جا رہے ہیں،شہر ویران اور کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہاہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں