ایران سے مکران کیلئے 80سے 100میگاواٹ بجلی فراہمی شروع ہو گئی ہے، کیسکو
کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے مکران کے لیے 80سے 100میگاواٹ بجلی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔کیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی 132کے وی جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں آج جمعرا ت کے روز 80میگاواٹ سے 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آنا کیسکو ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مکران ڈویژن میں بہت جلد بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی جس کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔خیال رہے کہ دو روز قبل ضلع کیچ بجلی کی فراہمی کے خلاف مظاہرین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکران کے آفس پر دھاوا بول دیا تھا اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے اور مکران کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک خط بھی لکھا تھا۔شروع ہو جائے گی۔


