اوتھل، جراثیم کش ادویات اسپرے نا ہونے سے شہر بھر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات

اوتھل:شہر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے نا ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل مون سون سیزن شروع ہوتے ہی مکھیوں اورمچھروں کی یلغار پائی جارہی جسکی وجہ سے شہرمیں بڑے پیمانے پر ملیریا ڈائریا اور دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اوتھل کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ محکمہ کو پابند کیا جائے کہ شہر بھراور مضافات میں ہنگامی بنیادوں پرجراثیم کے خاتمے اور افزائش کو روکنے کیلئے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم شروع کی جائے تاکہ مچھروں اور مکھیوں کی شدت پر قابو پایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں