یہودیوں کے سابق روحانی پیشوا کورونا سے ہلاک

کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں ڈاکٹرز، اداکار، سیاستدان، کھلاڑی و عام انسان ہلاک ہو رہے ہیں، وہیں اس وبا سے دنیا بھر کے مذہبی و روحانی پیشوا بھی ہلاک ہو رہے ہیں اور دنیا میں اس وقت یومیۃ 4 سے 5 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔کورونا وائرس سے اسرائیل کے سابق ربی اعظم و سفاردی یہودیوں کے سابق روحانی پیشوا 79 سالہ علیاہو بخشی دورون بھی چل بسے۔سفاردی یہودی دراصل پورچوگیزی و ہسپانوی نسل سے تعلق رکھنے والے یہودیوں کو کہا جاتا ہے اور یہودیت کے نام پر فلسطین پر قبضہ کرکے بنائے گئے ملک اسرائیل میں بھی اس نسل کے بے تحاشہ یہودی آباد ہیں۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے ربی اعظم یعنی روحانی پیشوا کے دو عہدے ہیں، جن میں سے ایک پر سفاردی یہودیت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا کو تعینات کیا جاتا ہے جب کہ دوسرے عہدے پر اشکنازی یہودیت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا کو تعینات کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں