بھارت ، مون سون کی بارشوں کے باعث 230سے زائد افراد ہلاک
نیو دہلی(انتخاب نیوز)بھارت ، مون سون کی بارشوں کے باعث 230سے زائد افراد ہلاک، تفصیلات کے مطابق بھارت میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارشوں سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ حالیہ شدید بارشوں سے کئی گھر بہہ گئے ہیں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اموات کا سلسلہ بڑھتے ہوئے 230سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضاہ ہوا ہے۔ بھارت میں حالیہ بارشوں سے زیادہ تر اموات گھر کی جتیں گھرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئے ہیں۔ حالیہ مون سون کی شدید بارشوں سے صرف ریاست مہارشٹرا میں کم از کم 230افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے دلی اتر پردیش ہریانہ اور راجستھان میں طوفان بارش کی پیشگوئی کی ہے
Load/Hide Comments


