پنجگور، پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق
پنجگور(انتخاب نیوز) پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، تفصیلات کے مطابق مزمل ولد عبدالقدیر نامی نوجوان پستول صاف کر رہے تھے کہ اچانک پستول سے گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق پہنچی سے ہے۔ دریں اثناء چتکان ایف کیمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑے دو افراد کو کچل دیا جس سے گاڑی کی زد میں آتے ہوئے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا
Load/Hide Comments


