زیارت،لیویزکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ، دھرنے کے باعث کوئٹہ زیارت شاہراہ بلاک
زیارت:زیارت کے علاقہ کواس میں زیارت کوئٹہ مین روڈ پر گزشتہ روز چنجن میں لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے قابض اللہ دوتانی کی قتل اور ایف آئی آردرج نہ ہونے کے خلاف زیارت کے رہائشیوں کا دھرنا جاری،دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر دھرنے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔اہلیان علاقہ کا ملزمان کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان تو دوسری جانب ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم اور ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق خان دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔اس کے علاوہ دھرنا مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعیت علما اسلام کے ایم پی اے حاجی نواز کاکڑ،ایم پی اے یونس عزیز زہری اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاورخان کاکڑ بھی پہنچ گئے۔دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ روز لورالائی کے علاقہ چنجن میں لیویز فورس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں ضلع زیارت شرقی کواس تعلق رکھنے والے نوجوان قابض خان دوتانی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کو واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف پوری طورپر قانونیکارروائی کرنے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے قابض خان دوتانی کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہوں انہوں نے کہاکہ جیسے ہی اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی تو اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیاگیا اور حکومت بلوچستان، وزارت داخلہ نے واقعہ کا سختی نوٹس لیتے ہوئے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو اس افسوسناک واقعہ میں ملوث لیویز اہلکاروں کے خلاف پوری کرنے اور شہید کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کیلئے واقعہ کی تحقیقات کرنے حکم جاری کردیاگیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لورالائی نے واقعہ میں ملوث لیویز اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شہید قابض خان دوتانی کے ورثاء اطمینان رکھیں ہم انکے ساتھ ہے اور انصاف فراہم کرینگے


