بلوچستان کے واحد سبز بیلٹ نصیراباد کو کبھی بنجر ہونے نہیں دینگے،میر عبدالروف مینگل

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے، بلوچستان کے واحد سبز بیلٹ نصیراباد کو کبھی بنجر ہونے نہیں دینگے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی یہ بات انہوں نے نصیرآباد کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا، میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ ہردور میں بلوچستان کی عوام کو ہر دور حکومت نے دانستہ طور پر پسماندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن اب ایسا نہیں ہونے والہ بلوچستان عوام اپنے صوبے کی تعمیر و ترقی پر پر عزم ہیں لیکن وسائل کو لوٹنے پر کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتی، میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ بلوچستانیوں کا ہر لہاظ سے معاش قتل کیا جارہا ہے، ایک طرف ایران و چمن بارڈر کو بند کرکے عوامی تجارت کو بلکل بند کردیا گیا ہے، دوسری جانب صوبے کے واحد گرین لینڈ نصیراباد میں جب بھی شالی چاول کی کاشت کی جاتی ہے اس اہم بوائی کے وقت پٹ فیڈر و کیر تھر کینال کی ذیلی نہری نظام کو دانستہ طور پر مفلوج کردیا جاتا ہے جو کہ اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے، میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ گرین لینڈ نصیرآباد کی عوام مجبورن احتجاج پر اتر آئے ہیں نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ متاثرین قرآن مجید اٹھا کر احتجاج کررہے ہیں کے ہماری فصلات پانی کی عدم فراہمی پر جل سڑ رہی ہیں خدا را زرعی پانی دو لیکن ارباب اختیار اور متعلقہ انتظامیہ کے ذمہ داران کے کان میں جوں تک بھی نہیں رینگتی، میر عبدالروف مینگل نے مزید اپنا سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے اس ناروا سلوک کے خلاف نصیراباد سمیت صوبے کی دیگر مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے دائرہ احتجاج کو بڑھاتے ہوئے صوبائی و قومی اسمبلی سمیت سینٹ پر بھی آواز بلند کی جائے گی، میر عبدالروف مینگل نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے ہٹ کر بھی ہم ایک بلوچستانی عوام ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں